پشاور آتشزدگی

پشاورمیں خوفناک آتشزدگی ،100سے زائد دکانیں،پلازے اور گھر جل کر خاکستر

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ نوتھیہ کے قریب دکانوں میں خوفناک آتشزدگی ،100سے زائد دکانیں، 4 پلازے اور15سے زائد گھر جل کر خاکستر ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق وقعہ گلبرگ نوتھیہ ریلوے پٹڑی کے قریب پیش آیا جہاں دکانوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیموں نے فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کو مین گیٹ پر روک دیا گیا

آگ بجھانے کے دوران ریسکیو1122 کی 15 فائر ویکلز، 110 اہلکار، 3 ایمبولینسز نے حصہ لیا اس دوران3 فائر فائٹرز کی حالت غیر ہوئی جن میں سے ایک کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی ۔
ریسکیو ٹیموں نے سخت محنت کے باعث خوفناک آتشزدگی پرقابو پالیا ۔
خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں100سے زائد دکانیں، 4 پلازے اور15سے زائد گھر جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ کروڑوں کا نقصان ہوگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف شدت کے ساتھ آپریشن ناگزیر ہے، خواجہ آصف