ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل : بھارت کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: امریکہ میں جاری آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم بارباڈوس میں پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز شام 7:30بجے ہوگا۔
دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں جس کی وجہ سے سخت مقابلے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ بھارت دس سال بعد ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا جبکہ جنوبی افریقا پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:  محسن نقوی کی سینیٹ نشست سے نااہلی کی درخواست پر کل سماعت ہوگی