سندھ بجٹ کی منظوری

سندھ بجٹ کی منظوری، گورنر سندھ نے دستخط کر دیئے

سندھ بجٹ کی منظوری ، گورنر سندھ نے دستخط کر دیئے۔ چند روز قبل سندھ اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی۔
ویب ڈیسک: سندھ بجٹ کی منظوری ، گورنر سندھ نے دستخط کر دیئے۔ کامران ٹیسوری نے فنانس بل 25-2024 پر دستخط کردیئے، اس کے ساتھ ہی بجٹ کی منظوری کاعمل مکمل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل سندھ اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 کی منظوری دی تھی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے احتجاج کیا تھا۔
سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ عجلت میں فنانس بل منظور نہ کیا جائے ورنہ ہم ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ بجت اور فنانس بل کے حوالے سے کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین کے پاس کافی وقت تھا کہ وہ فنانس بل کے خلاف اعتراضات جمع کراتے۔
انہوں نے کہا کہ وقت ہونے کے باوجود اپوزیشن کی جانب سے فنانس بل پر انہوں نے اعتراضات جمع نہیں کرائے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے مالی سال 25-2024 کے لیے سندھ فنانس بل کے ترمیمی مسودہ کی جمعے کو منظوری حاصل کرلی تھی.
اس بل کے تحت سندھ میں پہلے سے موجود کچھ محصولات اور ڈیوٹیوں کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے اور کچھ نئے ٹیکس متعارف کرائے گئے ہیں۔
سندھ کے نئے فنانس بل کا اطلاق یکم جولائی 2024 کو ہوگا، حکومت کے اس اقدام کا مقصد اپنی آمدن میں اضافے اور اپنے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے۔
سندھ بجٹ کی منظوری کے موقع پر فنانس بل کے تحت سٹامپ ڈیوٹی کے آرٹیکل1اور2میں ترمیم کی گئی ہے.
اس کے نتیجے میں غیر منقولہ جائیداد سے حاصل رقم پر 2ہزار روپے تک ڈیوٹی لگائی جائے گی۔
یاد رہے کہ سندھ اسمبلی نے گزشتہ روز صوبائی بجٹ اور 76 ارب روپے مالیت کے سندھ فنانس بل کی منظوری دی تھی.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 9دہشت گردہلاک