لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے

پشاور سمیت مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے ،سڑکیں بند

ویب ڈیسک: ملک میں جاری شدید گرمی کے باوجود بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ،سڑکیں بند کردی گئیں ۔
پشاور کے مختلف مقامات پر بھی گرمی اور لوڈشیڈنگ سے تنگ لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے رامداس چوک کو مکمل طورپر بند کردیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام مکمل طورپر دررہم برہم ہو گیا ۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہناتھا کہ گزشتہ پانچ روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے جس کے باعث بچے بوڑھے خواتین شدید مشکلات کاشکار ہے ۔
مظاہرین نے حکومت منتخب نمائندوں اور واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
دریں اثناء تخت ، رستم ،مردان اور چارسدہ میں بھی لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہری احتجاجاً سڑکوں پر آگئے ۔
چارسدہ میں تاجر اتحاد کے زیر اہتمام بجلی و گیس کی قیمتوں ،ظالمانہ ٹیکسز اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
ریلی کے شرکاء مختلف بازاروں سے گزرتے ہوئے ٹیکسز نا منظور نا منظور کی نعرے بازی کرتے رہے ۔
تاجروں نے حکومت سے فوری طورپر ناجائز اورظالمانہ ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔
دوسری جانب مردان کی تحصیل رستم کے عوام اور تاجروں نے بھی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شٹر ڈائون ہڑتال کردی ۔
مظاہرین نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے سوات ایکسپریس کو بند کرنے کی دھمکی دی ۔
اس موقع پر ڈی ایس پی عاشق حسین نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرکے احتجاج ختم کرا دیا ۔

مزید پڑھیں:  زمین کے بڑھتے درجہ حرارت کے ہماری نیند پر منفی اثرات