پیٹرولیم ڈیلرز

پیٹرولیم ڈیلرز کا 5جولائی کو پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایڈوانس ٹیکس کے خلاف 5جولائی کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ خسارے میں پیٹرول پمپ نہیں چلا سکتے اور دنیا میں ایسا کوئی طریقہ نہیں کہ نقصان میں پمپس چلائے جائیں، ہمیں دہرا ٹیکس ہرگز قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر خزانہ سے اہم مسئلے کے حوالے سے ملاقات کی جس میں ہمیں بتایا گیا کہ ہم پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا ہے جس سے ہماری تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ پہلے ہی ہمارا مارجن کم ہے اوپر سے نیا اضافی ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔
عبدالسمیع خان نے خبردار کیا کہ اگر یہ ٹیکس لگایا گیا تو ہم پیٹرول پمپ بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور اگر ہمارا کاروبار متاثر ہوا تو ہم سخت اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی تیل ملک میں اسمگل کیا جا رہا ہے اور ہماری آواز نہیں سنی جا رہی ہے۔ ہم نے سب سے رابطہ کیا لیکن ہمیں کوئی موثر جواب نہیں ملا۔
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں ایران سے معاہدہ کر لیا جائے اور ایرانی تیل پر ٹیکس لگائیں، اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ایرانی تیل پر ٹیکس عائد کرنا چاہئے ، اسمگلنگ روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:  مون سون بارشوں سے سیلاب کا خدشہ، صوبہ بھر میں‌الرٹ جاری