سوات آپریشن کی مخالفت

سوات میں کسی بھی آپریشن کی مخالفت کی جائے گی ،فضل حکیم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے وزیرجنگلات و ماحولیات فضل حکیم یوسف زئی نے کہا ہے سوات میں کسی بھی ممکنہ آپریشن کی مخالفت کی جائے گی ۔
سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں مکمل امن قائم ہے کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوات میں کسی بھی ممکنہ آپریشن کی سخت مخالفت کے علاوہ امن مارچ بھی کریں گے ۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوات میں امن کے لئے سب لوگ مل کر امن ریلی میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرزکی ہڑتال ،اسلام آباد میں پمپس کھلے رہیں گے