افغان حکومتی وفد

افغان حکومتی وفد کی پاکستانی حکام سے ملاقات، حمایت پرشکریہ اداکیا

ویب ڈیسک: افغان حکومتی وفد نے دوحہ میں پاکستانی حکام سے ملاقات کی اور کانفرنس میں موقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق وفود کی ملاقات قطر کے دارلحکومت دوحہ میں پاکستانی سفیر محمد اعجاز کی رہائش گاہ پر ہوئی جبکہ وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
پاکستانی وفد کے سربراہ آصف درانی اور کابل میں پاکستانی ڈپٹی ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومتی وفد کی قیادت ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کی، ملاقات سازگار ماحول میں اور مثبت رہی۔
ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں دوحہ تھری کانفرنس، دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کے وفد نے کانفرنس میں افغان موقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور افغان عبوری حکومت کے وفد نے پاکستانی حمایت کو عوامی سطح پر سراہا۔
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ افغان عبوری وفد دوحہ میں بھارتی وفد سے بھی ملاقات کر چکا ہے۔
جانب افغان طالبان اور حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جاری بیان میں کہا کہ آصف درانی اور دیگر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی۔
انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی کیلئے شکر گزار ہوں، دونوں ممالک کیلئے اچھے اور مثبت تعلقات کی امید کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  جعلی طریقہ سے شناختی کارڈ بنوانے والے گرفتار، 2 افغانوں سمیت 4 ملزمان شامل