آئی ایم ایف خطرہ

آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کیلئے خطرہ ہے،وزیر دفاع

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کیلئے خطرہ ہے بجٹ میں ٹیکسز بھی عالمی مالیاتی فنڈ کے دبائو پر لگائے گئے ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجٹ میں ٹیکسز لگانے کے نتیجے میں لوگوں کو ایسے راستے ڈھونڈنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ پاکستان محصولات سی محروم ہو تاہم برآمدکنندگان پر ٹیکس سے ایف بی آرکی کرپٹ مافیا کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتاہوں، آئی ایم ایف،ورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، تیسری دنیاکے ملکوں کومعاشی ہتھکڑیاں لگائے رکھنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا ملک میں کرپشن کے حوالے سے کہنا تھا کہ کرپشن کلچر کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ مستقبل قریب میں انہیں اکھاڑنا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں:  مذاکرات ناکام: پیٹرولیم ڈیلرزپمپس بند کرنے کے اعلان پر قائم