صوبائِی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

صوبائِی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کرا دی

ویب ڈیسک: صوبائِی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کرا دی۔ انہوں نے خود گرڈ سٹیشن میں داخل ہو کر بجلی بحال کرائی۔
صوبائِی وزیر ظاہر شاہ طورو نے مردان میں گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کرادی۔
اس موقع پر وزیر خوراک نے بتایا کہ متعلقہ فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں سے زیادہ تھا جس سے لوگ شدید زہنی کوفت کا شکار تھے۔
انہوں نے کہا کہ پیسکو حکام سے بجلی بحال کرانے کی درخواست کی تھی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے بجلی بحال کی۔
صوبائِی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ ضلع مردان کے مختلف علاقوں کو بھی بجلی بحال کی گئی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ شیڈول لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بجلی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صوبہ کے زیادہ تر علاقوں سے لوگوں نے بجلی کی غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج شروع کر رکھا ہے .
صوبائِی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کے علاوہ بعض گرڈ سٹیشنز سے دیگر وزراء نے بجلی بحال کرائی جس سے عوام میں‌خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے.

مزید پڑھیں:  اگلے ڈیڑھ سال تک بجلی کی قیمت کم کرسکیں گے،اویس لغاری