ملک بھر میں آج سے بارشیں

ملک بھر میں آج سے بارشیں متوقع ، محکمہ موسمیات نے عوام کو خوشخبری سنا دی

ملک بھر میں آج سے بارشیں متوقع ، محکمہ موسمیات نے عوام کو خوشخبری سنا دی، بارشیں برسانے والا نیا نظام آج پاکستان میں انٹری دے گا، انتظامیہ الرٹ
ویب ڈیسک: ملک بھر میں آج سے بارشیں متوقع ، محکمہ موسمیات نے عوام کو خوشخبری سنا دی۔ بارشیں برسانے والا نیا نظام آج پاکستان میں انٹری دے گا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بارش برسانے والے نئے نظام کے تحت آج رات سے ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کی طرف رواں بارشیں برسانے والا یہ سسٹم اِس وقت بھارت میں بارشوں کا باعث بن رہا ہے جس سے وہاں مختلف ریاستوں میں سیلاب کی کیفیت ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
ماہرین موسمیات کے مطابق شہرِ لاہور کے افق پر آج بھی بادلوں کا راج رہے گا۔ اس دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
مون سون بارشوں کے وافر مقدار میں ہونے اور اس سے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے بینرز لگانے کی ہدایت کردی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ولنرایبل اضلاع میں اربن فلیش فلڈنگ اور سیلابی خطرے بارے شہریوں کو آگاہ کیا جائے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ انتظامیہ کوممکنہ سیلاب کے حوالے سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اطلاعات دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پشاور میں بھی پیٹرول پمپس بند