خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر

خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، گیسٹرو اور ڈائریا کیسز میں اضافہ

خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، گیسٹرو اور ڈائریا کیسز سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہفتے میں 26 ہزار تک جا پہنچی۔
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، گیسٹرو اور ڈائریا کیسز سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔
محکمہ صحت ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں‌ایک ہفتے کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار کے قریب ہو گئی، ان میں کئی افراد شدید خونی پیچش میں بھی مبتلا پائے گئے۔
خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر کے باعث زیادہ تر گیسٹرو اور ڈائریا کے کیسز پشاور، سوات، چارسدہ اور ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوئے۔
ان علاقوں میں اس وقت نہ صرف شدید گرمی کی لہر عروج پر ہے بلکہ اس دوران لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔
گیسٹرو اور ڈائریا کیسز سب سے زیادہ پشاور سے رپورٹ ہوئے، یہاں ہسپتالوں و دیگر طبی مراکز میں‌3 ہزار 282 متاثرہ افراد کو علاج معالجہ کیلئے لایا گیا۔
ضلع سوات میں‌2 ہزار 884، چارسدہ میں 1815 افراد ان امراض کا شکار ہو کر ہسپتال جا پہنچے۔
صوبہ کے دیگر اضلاع میں ڈی آئی خان میں 1698، صوابی میں 144، دير لوئر میں 128 اور ضلع مالاکنڈ میں 127 متاثرہ افراد ہسپتال کے چکر لگا چکے ہیں۔
ضلع باجوڑ میں 120، نوشہرہ میں 1186 اور مردان ميں 1060 کیسز رپورٹ کئے گئے۔
اس وقت ملک بھر میں‌شدید گرمی کا راج ہے اس حوالے سے ماہرین طب نے بھی عوام کو حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے ٹھنڈے مشروبات اور متوازن غذا سمیت غیر ضروری کاموں کیلئے گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  ہریپور میں مسافر وین کو حادثہ ، 7 افرادجاں بحق،10سےزائدزخمی