نوشہرہ میں گیس پائپ لائن دھماکہ

نوشہرہ میں گیس پائپ لائن دھماکہ، بچی سمیت 3 افراد جھلس گئے

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں گیس پائپ لائن دھماکہ سے بچی سمیت 3 افراد جھلس گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ ضلع نوشہرہ کے علاقے تاروجبہ میں ہوا ہے جس سے قریب گھر کی دیوار بھی گر گئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ سے ایک بچی سمیت 3 افراد جلس کر شدید زخمی ہوگئے۔
دھماکہ کے بعد پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔
اس موقع پر ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں تیمور، گل نواز شناخت کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اگلے ڈیڑھ سال تک بجلی کی قیمت کم کرسکیں گے،اویس لغاری