غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی زرعی زمین کیلئے خطرہ قرار، حکومت ان ایکشن

ویب ڈیسک: غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی زرعی زمین کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس حوالے سے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی سربراہی میں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
مزمل اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس میں این او سی کے بغیر کام کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز بند اور ان پر جرمانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی زرعی زمین کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے فوڈ سیکورٹی اور ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں، اجلاس میں ان سوسائٹیز کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ این او سی و دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کئی بار حکومت کی اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی کہ زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام سے مسائل جنم لے رہے ہیں . اس سے نہ صرف ہماری پیداواری صلاحیت کم ہو رہی ہے بلکہ اس سے گرمی بڑھنے کا خطرہ بھی منڈلانے لگاہے.
ان غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف ملک کے دیگر علاقوں میں بھی کوششیں کی گئی ہیں.

مزید پڑھیں:  کیلیفورنیا میں آتشزدگی سمیت آرکنسا کے دفاعی پلانٹ میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک