عمران خان بری

آزادی مارچ، توڑ پھوڑ اور احتجاج کے مقدمات میں عمران خان بری

ویب ڈیسک: آزادی مارچ، توڑ پھوڑ اور احتجاج کے مقدمات میں عمران خان بری کر دیئے گئے، اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید سمیت دیگر رہنماوں کی بریت کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید سمیت دیگر کی بریت کے حوالے سے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے آزادی مارچ، توڑ پھوڑ اور احتجاج کے مقدمات میں عمران خان بری کر دیئے گئے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید ، شہریار آفریدی ، فیصل جاوید، راجا خرم نواز ،علی نواز اعوان اسد قیصر کو بھی تھانہ آبپارہ مقدمات میں بری کردیا گیا ۔
دوران سماعت عمران خان ، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دیئے تھے۔
یاد رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں عمران خان اور سابق وزیر خارجہ کو آزادی مارچ اور توڑ پھوڑ کے دو کیسز میں بھی ریلیف مل گیا، آزادی مارچ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور توڑ پھوڑ کیسز میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی محمد خان ، مراد سعید کو سیشن عدالت نے بری کردیا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا، اس کیس میں وکلاء مرزا عاصم بیگ اور نعیم پنجوتھا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت پر دلائل دیئے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کیسز میں‌بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی. اس درخواست میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماوں کی جانب سے بھی آزادی کی درخواست کی گئی تھی.

مزید پڑھیں:  برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی فاتح، رشی سونک نے شکست تسلیم کر لی