افغان دہشت گرد کمانڈر

افغان دہشت گرد کمانڈر زخمی حالت میں پولیس کے ہاتھ لگ گیا

افغان دہشت گرد کمانڈر زخمی حالت میں پولیس کے ہاتھ لگ گیا، دہشت گرد آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں زخمی ہوگیا تھا۔
ویب ڈیسک: افغان دہشت گرد کمانڈر زخمی حالت میں پولیس نمے گرفتار کر لیا۔ لوئر دیر کے علاقے میدان میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خالی زیر تعمیر گھر میں پناہ لیے ہوئے تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افغان دہشت گرد عبدالرحمٰن بدخشاں ضلع اسمار افغانستان کا رہائشی ہے، جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ دہشت گرد پہاڑی گاؤں کی ایک خالی کھنڈر نما گھر میں چھپا ہؤا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا غزہ میں فوری طورپر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ