ٹرمپ کو عدالتوں سے دوسرا ریلیف

ٹرمپ کو عدالتوں سے دوسرا ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک: ٹرمپ کو عدالتوں سے دوسرا ریلیف مل گیا۔ امریکی عدالت نے اداکارہ کو خاموش رہنے کے لیے رقم دینے کے کیس میں سابق امریکی صدر کی سزا ملتوی کر دی۔
سابق امریکی صدر کے خلاف ہش منی کیس میں جج نے 11 جولائی کو سنائے جانے والے فیصلے کو ملتوی کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو عدالتوں سے دوسرا بڑا ریلیف مل گیا۔
ان کے استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جج جائن مرچن سے درخواست کی گئی تھی کہ فیصلہ سنانے سے قبل اداکارہ کو رقم دینے کے مقدمے میں استثنیٰ سے متعلق اپنا کیس بنانے کے لیے مہلت دی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی سابق صدر کو جیک سمتھ کیس میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے بڑا ریلیف ملا تھا۔
ونلڈ ٹرمپ کو اس سے قبل بھی امریکی عدالتوں سے ریلیف ملا تھا جس میں‌کہا گیا تھا کہ سابق صدر ہونے کے ناطے ڈونلد ٹرمپ کو اپنے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے.
جاری صدارتی کمپین میں ٹرمپ کو ملنے والے ریلیف کا پریشر موجودہ امریکی صدر جوبائیدن پر آن پڑا ہے اور ان پر پہلے ہی صدارتی مکالمے میں خفت کا سامنا کرنا پڑا.

مزید پڑھیں:  ود ہولڈنگ ٹیکس کے نتیجے میں آٹا مزید مہنگاہونے کا امکان