محرم الحرام کے دوران ریسکیو الرٹ

محرم الحرام کے دوران ریسکیو الرٹ، ماتمی جلوسوں کے ساتھ ٹیم موجود رہے گی

ویب ڈیسک: محرم الحرام کے دوران ریسکیو الرٹ، ماتمی جلوسوں کے ساتھ ٹیم موجود رہے گی۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر محرام الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں جبکہ ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ بس سروس صدر اور کوہاٹی میں موجود رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے ماتمی جلوسوں کے ساتھ ریسکیو اہلکار موجود رہیں گے، مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے۔ ان کیمپس میں ماتمی جلوسوں کے دوران عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جائے گی۔
محرم الحرام کے دوران ریسکیو الرٹ کے باعث کسی بھی ناخوشگوار موقع پر قائم کردہ کیمپ میں‌ہر وقت اہلکار موجود رہیں گے.
یاد رہے کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے. اس دوران جا بجا سیکورٹی پوسٹ قائم کرنے سمیت اب ریسکیو پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے.
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ان ایام میں‌جہاں میڈیکل کی سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی وہیں ایمبولینس کی سہولت بھی موجود رہے گی تاکہ کسی بھی موقع پر عزاداروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.

مزید پڑھیں:  کور کمانڈرز کانفرنس: دہشت گردی خاتمے کیلئے آپریشن عزم استحکام اہم قرار