خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق، ایک پولیس اہلکار زخمی، گولیوں سے چھلنی لاش بھی برامد کر لی گئی۔
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات کے دوران میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے ورمنڈو میلہ میں تہہ خانہ گر جانے سے وہاں موجود میاں بیوی دب کر جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیز جانی خیل بیوی کے ہمراہ تہہ خانہ میں سو رہا تھا کہ اس دوران اچانک تہہ خانہ بیٹھ گیا۔
اس دوران مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں کر کے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا تاہم جاںبر نہ ہو سکے اور دونوں جاں بحق ہو گئے۔
ان واقعات میں ایک واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پیش ایا۔ ٹانک کے علاقے شاہ عالم میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
اس دوران ضلع ٹانک میں پولیس اور نا معلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ٹانک پولیس کی بھاری نفری موقع پہ پہنچ گئی۔
خیبرپختونخوا میں رونما ہونیوالے مختلف واقعات کے دوران ضلع ٹانک میں تھانہ صدر کے حدود عمراڈہ کے قریب گولیوں سے چھلنی لاش بھی برامد ہوئی۔ مقامی لوگوں نے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقیل کر دیا۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کی ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  رجیم چینج میں فواد کے مشکوک کردار کا مجھے عمران خان نے خود بتایا، شیرافضل