شہاز شریف اور ولادیمیر پیوٹن

وزیراعظم شہاز شریف اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات آج متوقع

وزیراعظم شہاز شریف اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات آج متوقع ، شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف آستانہ پہنچ گئے۔
ویب ڈیسک: شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان سے قازقستان پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہوگا جہاں وزیراعظم شہاز شریف اور پیوٹن کی ملاقات آج متوقع ہے اس موقع پر ازبک صدر سے ملاقات کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اپنے خطاب میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔
اس کے علاوہ شہاز شریف کی ولادیمیر پیوٹن سمیت اربکستان کے صدر اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی اجلاس کے موقع آج روسی صدرپیوٹن اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
اس کے علاوہ آج پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور بھی گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کئی ایم معاہدوں کو بھی عملہ جامہ پہنانے کا پلان ترتیب دے رکھا ہے.

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ :200راکٹ فائر کردیئے