مولانا کی صوبائی حکومتوں پر تنقید

مولانا کی صوبائی حکومتوں پر تنقید ، جے یو آئی رہنما کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

مولانا کی صوبائی حکومتوں پر تنقید ، جے یو آئی رہنما محمد اسلم عمرانی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
ویب ڈیسک: جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت جے یو آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو قطعی درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔
سربراہ جے یو آئی کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز ہوتی تو آشکار ہو جاتی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی رہنماء میر محمد اسلم عمرانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی مکمل تحقیقات اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ مولانا کی صوبائی حکومتوں پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے جے یو آئی رہنما کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا.

مزید پڑھیں:  جلالہ پل کے قریب ہونیوالا دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا ،ڈی پی او مردان