رؤف حسن

تمام مسائل کا حل عمران خان ہی ہیں،رؤف حسن

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل بانی چیئرمین عمران خان ہی ہیں جو اڈیالہ جیل میں بیٹھے ہیں، ان کے سوا کسی کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا چیف جسٹس آف پاکستان چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکے رہیں،کورٹ کا جو رویہ ہے وہ انتہائی غلط ہے،ہیومن رائٹس کی پاکستان کے حوالے سے رپورٹ پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اس طرح کی رپورٹس کا خیر مقدم کیا ہے، ان رپورٹس کا مطلب اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں بلکہ سچائی کو سامنے لانا ہے۔
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہے، ہم اسے قبول نہیں کرتے، ریاستی اداروں اور عوام میں خلا پیدا کردیا گیا ہے، آئین میں درج حقوق عوام کو دیے جائیں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری غیر آئینی ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ بانی چیئرمین کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس کی کوئی جسٹی فکیشن نہیں ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ تمام مسائل کا حل بانی چیئرمین ہی ہیں جو اڈیالہ جیل میں بیٹھے ہیں، ان کے سوا کسی کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے کو عدلیہ دیکھ رہی ہے، الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کو غلط سمجھا اور غلط عمل کیا ہم سے انتخابی نشان چھینا گیا منصف آئین کی تضحیک پر تلا ہوا ہے، مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو ملنی چاہئیں
انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازات ہمیں 6جولائی ترنول کے مقام کے لیے دی گئی تھی لیکن ہمیں تاحال این او سی نہیں دیا گیا،اگر این او سی نہیں ملا تو اس کے بعد جو بھی ہو گا اس کے ذمے دار یہ خود ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی