باجوڑ میں کارروائی

فورسز کی باجوڑ میں کارروائی ،انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سیکورٹی فورسز نے باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا ۔
باجوڑ کے مضافاتی علاقہ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد عرفان اللہ عرف عدنان ولد سید اللہ کی کمین گاہ کو گھیرے میں لیا اور فرار کے تمام راستے بلاک کردیئے ۔
اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ عرفان اللہ ہلاک ہو گیا ۔
دہشت گرد سرغنہ عرفان اللہ کا تعلق مالاکنڈ سے ہے، جو 2016سے روپوش تھا اور ٹی ٹی پی کا دہشتگردی کا نیٹ ورک چلاتا تھا۔
انتہائی مطلوب دہشت گرد کی ہلاکت کو سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سینیٹر ہدایت اللہ پر قاتلانہ حملہ، مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی باجوڑ میں درج