بی آر ٹی نجی کمپنی

پشاور ہائیکورٹ :بی آر ٹی نجی کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کالعدم

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی نجی کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کرنے کے حوالے سے نیب کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔
جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نیب کی جانب سے بی آر ٹی نجی کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی آپریٹ کرنے والی کمپنی کے اکاؤنٹس غیرمنجمد کردیے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے بی آر ٹی آپریٹ کرنے والی کمپنی کے اکاؤنٹس غیرمنجمد کردیئے۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اکاؤنٹس منجمد ہونے سے بی آر ٹی کے آپریشنز متاثر ہورہے ہیں۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ کمپنی کے اکاؤنٹس بحال کئے گئے تو اس سے نیب کی تحقیقات پر اثر پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف