عمران خان کا فیصلہ

عمران خان کا حکومتی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان آل پارٹیز کانفرنس میں صرف سننے کی حیثیت میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کیساتھ ہمارا ڈھائی ہزار کلومیٹر کا بارڈر ہے، عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام مزید بڑھے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں آپریشن عزم استحکام سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مجھے بند کرنا آسان نہیں، ہمیشہ حق بات کی، پرویز خٹک