وزیراعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ کی معطلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
انہوں نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے علی امین کی گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے پیر کے روز پی ٹی آئی رہنما کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک