زبردستی بجلی چالو

پشاور میں تحریک لبیک کے دلدارخان نے متنی گرڈ سے زبردستی بجلی چالو کرا دی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں بجلی کے فیڈرز زبردستی چالو کرنے کا سلسلہ جاری ،پشاور میں تحریک لبیک کے دلدارخان نے متنی گرڈ سے بجلی زبردستی چالو کرا دی۔
پشاور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق جن علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بہت زیادہ ہے ان میں لوگ پاور اسٹیشن پر چڑھائی کرکے فیڈرز چالو کرانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ عملے کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ عوام کے اشتعال سے بچنے کے لیے عملہ فیڈرز چالو کردیتا ہے۔
پشاور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متنی فیڈر پر لائن لاس کا تناسب 85.5 فیصد ہے ۔
خیبر پختونخوا میں سیاست دانوں کی طرف سے مداخلت کے ذریعے بجلی کے فیڈر چالو کروانا اب چلن کا درجہ اختیار کرتا جارہا ہے۔ عوام بھی اِس راہ پر چل پڑے ہیں۔
دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر چڑھائی کرکے مظاہرین نے گولوزئی اور محمد زئی فیڈرز کو زبردستی چالو کرایا۔
گولوزئی فیڈر پر لائن لاس 80.7 فیصد جبکہ محمد زئی فیڈر پر لائن لاس 71.9 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں:راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ