تمباکو پر 50روپے ایکسائز

پشاور ہائیکورٹ: تمباکو پر 50روپے صوبائی ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے پر جواب طلب

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب تمباکو پر 50روپے فی کلو صوبائی ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے پر ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تین مختلف تمباکو کمپنیوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار اشتیاق احمد نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں خام تمباکو پر 50 روپے فی کلو ایکسائز دیوٹی عائد کی ہے۔
انہوں نے دلائل میں کہا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی سے 390 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کر رہی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر کے وفاقی قانون میں مداخلت کی ہے، قانون میں ایسا نہیں کہ کمپنی ایک نوعیت کے دو ٹیکس ادا کرے۔
عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک