پیٹرول پمپس بند

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال :ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند

ویب ڈیسک: حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ،ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رکھے گئے ہیں ۔
ملک بھر میں پٹرول پمپس کی بندش سے اڈوں میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی کمی کاسامنا ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں 5جولائی سے 13ہزار پیٹرول پمپس بطور احتجاج بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے معاملے پر پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطالبات پر ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا جس میں حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ٹیکسوں کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔
ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے آج جمعے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پنجاب کے نائب صدر کے انتقال کے باعث اسلام آباد میں ہڑتال نہیں ہوگی اور اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام پمپس ہر صورت میں بند رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایسوسی ایشن عہدے دار کی وفات کے باعث ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے۔
رات بارہ بجتے ہی ایسوسی ایشن کی کال پر کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مالکان نے پمپ بند کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی روک دی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی، تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں اور پیٹرول پمپس کو کھلا رکھیں۔

مزید پڑھیں:  ’معرکہ طوفان الاقصیٰ‘ صیہونی مظالم کا ردعمل ہے، ترجمان القسام بریگیڈ