پشاور میں پیٹرول پمپس بند

حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پشاور میں بھی پیٹرول پمپس بند

ویب ڈیسک:ٹیکسوں کے معاملے پرحکومت اور پٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی پیٹرول پمپس بند،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی صفراعشاریہ پانچ فیصد ایڈوانس ٹرن اوورٹیکس کے نفاذ کیخلاف ہڑتال جاری ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹ اڈوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید کمی کا مسئلہ درپیش ہے ۔
پیٹرولیم ڈیلرز نے اس حوالے سے بتایا کہ 10ہزارلیٹر پر13ہزار روپے کا دوسرا ٹیکس کسی صورت نہیں دیں گے۔
شہر میں پیٹرول پمپس کی بندش کے باعث ٹریفے نظام میں خلل اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی کے باعث لوگوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے فیصلہ: پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم کی منظور ی کا امکان