کئیر اسٹارمر

کیئر سٹارمر برطانیہ کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے

ویب ڈیسک: لیبر لیڈر سر کیئر سٹارمر برطانیہ کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے، سر کیئر سٹارمر می بیکنگھم پیلس میں کنگ چارلز سے ملاقات کی، ملاقات کی بعد ان کے وزیر اعظم ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔
بیکنگھم پیلس کے بعد کیئر سٹارمر ڈائوننگ سٹریٹ پہنچے جہاں پر شہریوں نے نئے وزیراعظم کا شانداراستقبال کیا، کیئراسٹارمر نے باہرکھڑے شہریوں سے ہاتھ ملا کرشکریہ ادا کیا۔
نومنتخب برطانوی وزیراعظم کئیر سٹارمر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، کسی بھی ملک کو ایک بٹن سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا، برطانیہ کو ایک بار پھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کی حکومت ہر شہری کواحترام کی نگاہ سے دیکھے گی، ہماری حکومت ان سب کے لییکام کرے گی جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کے اعتماد میں کمی کا ازالہ عملی اقدامات سے کرنے کی ضرورت ہے۔
نئے برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے اپنی گفتگو میں سابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حکومت کیخلاف عوام کا احتجاج، برطانیہ کی بھی جنگ بندی کی حمایت