سونے کی قیمت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تولہ 2لاکھ44ہزار 400تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک:ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ،فی تولہ سونا2لاکھ 44ہزار 400روپے تک پہنچ گیا
10گرام سونا 944 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2364 ڈالر کا ہوگیا۔
گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا کی قیمت2 لاکھ 43 ہزار 3 سو روپے ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کی لیڈرشپ صوبائی قیادت کے خلاف سراپا احتجاج