بحری جہاز سے خزانہ دریافت

2 ہزار سال قبل ڈوبنے والے بحری جہاز کے ملبے سے خزانہ دریافت

ویب ڈیسک: یونان کے قریب 2ہزار سال قبل ڈوبنے والے بحری جہاز کے ملبے سے خزانہ دریافت کرلیا گیا ہے ۔
ماہرین کے مطابق یونان کے قریب بحیرہ ایجیئن میں 2ہزار سال پہلے ڈوبنے والے بحری جہاز کے ملبے کی جانچ پڑتال کے دوران چند دلچسپ چیزوں کو دریافت کیا گیا۔
Antikythera نامی بحری جہاز کے ملبے کی جانچ پڑتال سوئس اسکول آف آرکیالوجی کے ماہرین نے کی۔
ماہرین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غوطہ خوروں نے اس جگہ سے 300 کے قریب اشیا پر مبنی ‘چھپے ہوئے خزانے’ کو دریافت کیا۔
ان اشیا میں 21ماربل پر مبنی ہیں جبکہ جہاز کے مختلف حصوں اور 200 سے زائد سرامکس کے ٹکڑے بھی دریافت کیے گئے۔
بحری جہاز کے ملبے کو 1900 میں دریافت کیا گیا تھا اور گزشتہ برسوں میں وہاں سے ماربل کے بنے متعدد مجسموں کو نکالا گیا ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ یہ بحری جہاز 80 سے 60 قبل میسح میں ڈوبا تھا اور اسے مشرقی بحیرہ روم میں دریافت ہونے والا سب سے قیمتی قدیم تجارتی جہاز تصور کیا جاتا ہے۔
یہ بحری جہاز مشرقی بحیرہ روم سے روانہ ہوا تھا اور اس نے روم جانا تھا مگر سفر کے دوران وہ ڈوب گیا۔
ماہرین نے بتایا کہ اس ملبے سے 2 ہزار سال قبل کی تجارتی سرگرمیوں کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ کی ہولناک صورتحال ، 16 ہزار بچے شہید، 17 ہزار یتیم