نواز شریف کا اشارہ

نواز شریف کا محرم کے بعد پارٹی میں اہم تبدیلیوں کا اشارہ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے محرم الحرام کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی میں اہم تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا ۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے تنظیم سازی کے لیے ملک گیر دوروں کا شیڈول تیار کرنے کی ذمہ داری رانا ثنااللہ کو مل گئی۔
رانا ثنااللہ کے ضلعی صدور سے رابطے شروع کر دیئے، صدر ن لیگ کے مجوزہ دورے کے حوالے سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔
ملک بھر سے صوبائی قیادت کو رواں ماہ ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ دعوت دی جائے گی، شیڈول فائنل ہونے کے بعد میاں نواز شریف تنظیم سازی کے لیے دورے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے پارٹی میں اہم تبدیلیوں کے لیے واضح اشارہ دے دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں‌تیزاب گردی کی ایک اور واردات، خاتون اور 3 بچے زخمی