پیپلزپارٹی اعلان

پیپلزپارٹی نے بھی وزیراعظم کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے وزیراعظم کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان کیا ہے ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،دہشت گردی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے۔
وزیراعظم نے امن وامان کی صورتحال پر اے پی سی بلائی ہے ،پیپلز پارٹی اے پی سی میں ضرورشرکت کرے گی ،اے پی سی میں بلوچستان کے حوالے سے بھی موقف رکھیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا دورہ کامیاب رہا،وزیراعلی بلوچستان نے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،مجھے بلوچستان میں عہدیداروں اور ورکرز سے ملنے کا موقع ملا۔
بلوچستان کے محدود وسائل سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ،وزیراعلی کا ا سکالر شپ کا انیشیٹو اور خواتین کی نمائندگی سے متاثر ہوا ہوں ،اسکالر شپ انیشیٹو میں نوجوانوں کو پڑھائی اور آگے بڑھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں بہت کام کیا ہے ،چاہتے ہیں بلوچستان کے صحت کے نظام میں بھی بہتری لائیں ،وزیراعلی بلوچستان نے صوبیکے صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ملکر سندھ میں ہسپتالوں پر کام کیا ہے۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کی کوشش کریں گے ،سندھ کی طرح بلوچستان میں بھی صحت کی سہولیات عام کریں گے ،دل کے امراض کے اسپتالوں کو اپ ڈیٹ کریں گے ،جیسے کراچی میں این آئی سی وی ڈی بنا ایسا ادارہ کوئٹہ میں بھی بننا چاہیے۔
معاشی بحران میں عوام کا مسئلہ غربت ، مہنگائی اور بیروزگاری ہے ،بلوچستان میں اسکل ڈیویلپمنٹ پر فوکس کیا جا رہاہے ،بلوچستان میں 2سال میں 30ہزار نوجوانوں کو اسکلز فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سندھ میں محرم الحرام کے دوران فوج اور ایف سی تعیناتی کی منظوری