ڈرائیونگ لائسنس جعلی

خیبرپختونخوا سے جاری 85عالمی ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا سے جاری ہونے والے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس میں سے 85لائسنس کے جعلی ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کی دستاویزات کے مطابق ہانگ کانگ سے بھیجے گئے 90ڈرائیونگ لائسنس میں سے 85جعلی نکلے ۔
صرف 5ڈرائیونگ لائسنس اصل قرار دیے گئے جس کا تحریری جواب ہانگ کانگ بھجوادیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق ہانگ کانگ نے 90ڈرائیونگ لائسنس کی فہرست تصدیق کے لیے بھیجی تھی جس کی تصدیق کا عمل شروع کیا گیا تو 90میں سے 85ڈرائیونگ لائسنسز کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے وزارت خارجہ کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو معاملے کی چھان بین کرکے14 روز کے اندر تحقیقات کی ہدایت کی تھیں۔
،ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ احمد کمال نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال کردی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ہانگ کانگ سے 90 اور آسٹریلیا سے متعددجعلی لائسنس کی تصدیق کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  واپسی کاتصور بھی نہ کیاجائے، ڈی چوک پہنچ کر رہیں گے، گنڈاپور