باپ کو قتل

مردان :بد بخت بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: مردان میں بد بخت بیٹے نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ شہری علاقہ تیلیان چاٹو چوک میں پیش آیا جہاں ملزم سہیل نے گھریلونا چاقی پر فائرنگ کرکے اپنے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ملزم کے خلاف تھانہ ہوتی میں ماں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور :خیبرپختونخوا ہیلتھ ورکرز کا احتجاج کامیاب مذاکرات کے بعد ختم