وزیراعلیٰ دستخط

وزیراعلیٰ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری پردستخط کئے تھے : گورنرخیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری پرباقاعدہ دستخط کئے تھے ۔
سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں آپریشن عزم استحکام پر بات ہوگی،یہاں کے عوام فیصلہ کریں گے کہ آپریشن ہوگا یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ امن خراب کیوں اور کیسے ہوا؟ پنے آئینی اختیارات کے اندر رہتے ہوئے کام کروں گا، دیگر ادارے بھی آئین کے اندر رہتے ہوئے کام کریں۔
گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی خوشحالی، امن اور ترقی اولین ترجیح ہیں، وفاق کے ساتھ صوبے کا مقدمہ لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں آپریشن ضرب استحکام کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ10سال میں پی ٹی آئی نے صوبے کا برا حال کردیا ہے،سندھ حکومت نے کبھی نہیں کہا کہ ملازمین کے پیسے نہیں ہے، پھر خیبرپختونخوا میں ایسا کیوں ہے؟
انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبے کے مسائل کے حل میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہوں ، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر پی ٹی آئی ٹیم بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہو گی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، بمباری سے مزید 29شہید