ویب ڈیسک: خانپور کے علاقے دارتیاں میں خاتون ڈریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔
واقعہ خانپور کے علاقہ دارتیاں میں پیش آیا جہاں 25سال مسماة (ث) دریاکنارے کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک پانی میں گر کر ڈوب گئی ۔
موقع پر موجود مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طورپر نعش کو پانی سے نکال لیا ۔
ریسیکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی نعش کو ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کردیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ 15دنوں کے دوران خانپور سمیت مختلف ابشاروں میں ڈوبنے والوں کی تعداد 20ہو گئی ۔
Load/Hide Comments