’معرکہ طوفان الاقصیٰ‘

’معرکہ طوفان الاقصیٰ‘ صیہونی مظالم کا ردعمل ہے، ترجمان القسام بریگیڈ

’معرکہ طوفان الاقصیٰ‘ صیہونی مظالم کا ردعمل ہے، صیہونیوں کو ہر محاذ پر نقصان پہنچارہے ہیں، ابو عبیدہ
ویب ڈیسک: ’معرکہ طوفان الاقصیٰ‘ کے حوالے سے ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈز کی عسکری قوت مضبوط ہے اور وہ ہر محاذپر دشمن کو نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ ’معرکہ طوفان الاقصیٰ‘ اسرائیلی مظالم کا ردعمل ہے۔
ترجمان ابو عبیدہ نے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ القسام بریگیڈز کی عسکری قوت مضبوط ہے اور ہر محاذ پر صیہونی دشمن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہم نے شکست تسلیم کی نہ کبھی تسلیم کریں گے۔
ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ مغربی کنارے، القدس اور غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی افواج کے جرائم اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں، وہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں اور ہسپتالوں، سکولوں، مساجد اور گرجا گھروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کار گزشتہ 9 ماہ سے کسی بھی بیرونی مدد کے بغیر اُس دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں جسے امریکا، برطانیہ سمیت بھارت کی حمایت حاصل ہے۔
ابوعبیدہ نے کہا کہ القسام بریگیڈز کی تمام 24 بریگیڈز اور دیگر تمام مزاحمتی گروہ دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں اور پورے غزہ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران بھی ہزاروں مزاحمت کار القسام بریگیڈ میں شامل ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں‌اسرائیلی بربریت کی انتہا ہو گئی ہے جس کے خلاف نہ صرف فلسطین اور عرب ممالک بلکہ یورپی ممالک میں بھی صیہونی مظالم کیخلاف آوازیں اٹھے لگی ہیں.
انہی اسرائیلی مظالم کی بدولت دنیا بھر کے ممالک نے فلسطین کو اقوام متحدہ کا رکن تسلیم کرنے پر مجبور کیا. آج اسرائیل نے تمام حدین پار کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں‌پر بھی حملے شروع کر دیئے ہیں.
ان کے ان مظالم پر ترجمان القسام بریگیڈ نے درست کہا ہے کہ معرکہ طوفان الاقصیٰ صیہونی مظالم کا ردعمل ہے.

مزید پڑھیں:  صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مشرق ٹی وی کے اللہ نور وزیر پر پولیس کاتشدد