مزمل اسلم

وزیراعلی سیکرٹریٹ کے سیلری اخراجات میں 44کروڑ تک کا اضافہ ہوا ،مزمل اسلم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے فنڈز بارے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے سیلری اخراجات میں پچھلے سال 41 سے44کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ سے سیلری فنڈز میں مزید اضافہ ہوگا،نان سیلری اخراجات میں پچھلے سال کے مقابلے میں25کروڑ روپے تک کمی ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ کے اختیاری اور خفیہ فنڈز میں51کروڑ روپے اضافی رکھے گئے ہیں،فنڈز مختض کا مطلب فنڈز جاری کرنا نہیں سال کے آخر میں اخراجات کا پتہ چلتا ہے۔
مشیر خزانہ نے مزید بتایا کہ زیادہ فنڈز غیر متوقع سیکیورٹی یا ڈیزاسٹر صورتحال کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے صوبائی حکومت ضمنی بجٹ بھی نہیں دے سکتی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،عطاء تارڑ