بجلی قیمت

200یونٹ تک کی بجلی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے پر غور

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے ماہانہ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے ماہانہ 200یونٹ کے پروٹیکیڈ، نان پروٹیکیڈ صارفین کیلئے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز ہے،جولائی تاستمبر 2024کیلئے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کوریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کیلئے تقریباً 50ارب روپے کی سبسڈی دے گی،وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب پاور ڈویژن نے جولائی 2024 سے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ مختلف سلیب کے حساب سے بجلی ٹیرف کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ٹیکسز کے ساتھ گھریلو صارفین کا فی یونٹ زیادہ سے زیادہ ٹیرف 69 روپے 27 پیسے تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک استعمال پر ٹیرف 37 روپے 38 پیسے ہو گا۔
ماہانہ 101سے 200یونٹ تک کا ٹیرف 45روپے 15پیسے، ماہانہ 201سے300یونٹ تک کا ٹیرف 50روپے17 پیسے ہو گا۔
دستاویز کے مطابق ماہانہ 301 سے 400 یونٹ تک کا ٹیرف 56 روپے 73 پیسے ہو گا۔
ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 59 روپے 76 پیسے، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ تک کا ٹیرف 61 روپے 71 پیسے ہو گا۔
دستاویز کے مطابق ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 63 روپے 24 پیسے اور ٹیکسز کے ساتھ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کے استعمال پر ٹیرف 69 روپے27 پیسے ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی خود ڈھونڈ رہی ہے، گورنر فیصل کنڈی