چھٹی پرگھرجانےوالے3 ایف سی اہلکار اغوا

چھٹی پرگھرجانےوالے3 ایف سی اہلکار اغوا ، سرچ آپریشن شروع

ویب ڈیسک: چھٹی پرگھرجانےوالے3 ایف سی اہلکار اغوا کر لئے گئے، اس حوالے سے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ضلع ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود کوٹ اعظم میں یہ واقعہ رونما ہوا جہاں چھٹی پر گھر جانے والے ایف سی کے تین اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار جوکہ علاقہ سرغر سے چھٹی پر اپنے گھر پرائیوٹ گاڑی میں جا رہے تھے، اس دوران کوٹ اعظم کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر ان تینوں ایف سی اہلکاروں کو اتارا اور اپنے ساتھ لے گئے۔
ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس اور سیکورٹی اداروں نے علاقے میں اغوا کاروں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ چھٹی پرگھرجانےوالے3 ایف سی اہلکار اغوا کر لئے گئے، اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ واردات ضلع ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود کوٹ اعظم میں پیش آیا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے جکہ اغوا ہونے والے ایف سی اہلکار علاقہ سرغر سے چھٹی پر اپنے گھر پرائیوٹ گاڑی میں جا رہے تھے.

مزید پڑھیں:  فلسطینی حق پر ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای