پشاورمیں پہلاماتمی جلوس

پشاورمیں پہلاماتمی جلوس امام بارگاہ باوا فضل حسین سے برآمد

ویب ڈیسک: محرم الحرام کے دوران پشاورمیں پہلاماتمی جلوس امام بارگاہ باوا فضل حسین سے برآمد ہو گیا ۔
پہلا ماتمی جلوس امام بارگاہ باوا فضل حسین سے برآمد ہوا جو امام بارگاہ آغا سید مصطفی شاہ رضوی، محلہ خداداد میں اختتام پذیر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پشاور میں پہلے ماتمی جلوس میں عزادار نوحہ خوانی اور ماتم کر کے کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اس دوران نظم و ضبط کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔
جلوس کے مقررہ راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئَے گئے، تمام راستوں پر بم ڈسپوزل سکوڈ کے اہلکار بھی موجود رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جلوس کے داخلی راستوں پر بھی پولیس کی ناکہ بندی کر دی گئی تھی اور پولیس بھی بھاری تعداد میں‌موجود رہی۔
یاد رہے کہ پشاورمیں پہلاماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بڑھنے لگا ہے جہاں عزادار بھی ماتمی سنگت اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے ۔
اس دوران جلوس کے راستہ میں عزاداروں کے لئے سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ کسی بھی مشکل صورت حال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی جانب سے جلوس کے لئے خصوصی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملوں میں 51فلسطینی شہید، 82 زخمی