فون ٹیپنگ چیلنج

عمر ایوب کا فون ٹیپنگ کی اجازت چیلنج کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی اجازت دینے کا کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ فارم 47والی حکومت کی طرف سے ایس آر او 1005 (I)/2024 نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں آئی ایس آئی کو قومی سلامتی کو جواز بناکر کسی بھی شخص کی فون پر گفتگو کو ٹیپ کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ یہ ایس آر او وہ آلہ ہوگا جسے آئی ایس آئی بلاول بھٹو، آصف زرداری، مریم نواز سمیت تمام سیاستدانوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کو بلیک میل اور مغلوب کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک فاشسٹ حکومت کی جانب سے ہی کسی انٹیلی جنس ایجنسی کو شہریوں کی فون ٹیپنگ کا مکمل اختیار دیا جاسکتا ہے، شہباز شریف نے اس فیصلے سے عملی طور پر اپنی شہ رگ کاٹ دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس غیر قانونی نوٹیفکیشن کو اپنے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کے توسط سے عدالت میں چیلنج کروں گا، یہ ایس آر او غیر آئینی اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں:  ذہنی مفلوج لوگ سرکاری ملازمین کا جلوس لا کر پنجاب پر حملہ آور ہوتے ہیں