عمران خان کی ضمانتیں مسترد

9مئی کے تین مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں مسترد

ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے تین مقدمات پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ضمانتیں مسترد کر دیں ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاؤگھیراؤکے مقدمات میں ضمانتیں مسترد کردیں ۔
بانی پی ٹی آئی پر جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاؤ گھیراؤے مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے 6 جولائی کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں عدت نکاح کیس میں سزا ہوئی ہے۔
گزشتہ دنوں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سزا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد کردی تھیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل عمران خان کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے: وزیر دفاع