لاسز والے فیڈرز

لاسز والے فیڈرز پر طویل لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت نے لاسز والے فیڈرز پر طویل لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
ذرائع کے مطابق ملک میں 18اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر واپڈا اور ڈسکوز کمپنیاں زور زبردستی فیڈر آن کرانے پر پریشان ہوگئیں۔
حکومت نے لاسز والے فیڈرز پر طویل لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے نیپرا ایکٹ بدلا جائے گا۔
ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کی کابینہ اور پارلیمان سے بھی منظوری لی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ لاسز کا بوجھ بل ادا کرنے والوں پر بھی پڑے گا۔
واپڈا ڈویژن نے حکومت کو قانون سازی جلد کرنے کی سفارش کر دی۔
نیپرا ایکٹ کے مطابق لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی