چیف سیکرٹری ہاؤس آتشزدگی

پشاور :مال روڈ پر واقع چیف سیکرٹری ہاؤس کے سیکورٹی گارڈ روم میں آتشزدگی

ویب ڈیسک: پشاور میں مال روڈ پر واقع چیف سیکرٹری ہاؤس کے سیکورٹی گارڈ روم میں آتشزدگی ،ریسکیو 1122ٹیموں نے بروقت پہنچ کر قابو پا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق آگ لگنے واقعہ مال روڈ پر واقع چیف سیکرٹری ہاؤس کے سیکورٹی گارڈ روم میں پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر ویکل اور ایمبولنس جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں جہاں رضا کاروں فوری طورپر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا ۔
ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پا لیا جس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔
آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122خود کررہے تھے ۔
فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے 10 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔

مزید پڑھیں:  ذہنی مفلوج لوگ سرکاری ملازمین کا جلوس لا کر پنجاب پر حملہ آور ہوتے ہیں