مظفرآبادمیں جیپ حادثےکاشکار

مظفرآبادمیں جیپ حادثےکاشکار، خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق

مظفرآبادمیں جیپ حادثےکاشکار، نیلم ویلی شاہراہ دیولیاں کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے جیپ میں سوار 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآبادمیں جیپ حادثےکاشکار ہو گئی۔ ڈرائیور سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں نیلم ویلی شاہراہ دیولیاں کے مقام پر جیپ حادثےکاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت اس میں سوار 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اس حادثے کے حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مظفرآبادمیں جیپ حادثےکاشکار ہونے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
پولیس پنجگراں نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی زد میں آکر مقامی افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کی جانب سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ کھائی گہری ہونے اور بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریسکیو کے علاوہ مقامی افراد بھی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملالہ یوسفزئی کا غزہ متاثرین کیلئے امدادی فنڈ کا اعلان