خواجہ آصف کوفرصت ملےتوملکی دفاع پرتوجہ

خواجہ آصف کوفرصت ملےتوملکی دفاع پرتوجہ دیں گے، بیرسٹر سہف

وزیر دفاع خواجہ آصف کوفرصت ملےتوملکی دفاع پرتوجہ دینگے ، اداروں کے خلاف رہنما ن لیگ کے بیانات آج بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ مشیر اطلاعات
ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کوفرصت ملےتوملکی دفاع پرتوجہ دینگے۔
بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں اداروں کے خلاف خواجہ آصف کے بیانات آج بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ یہ جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو ریاست کے خلاف بغاوت پر اتر آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع پر توجہ تب دیں گے جب انہیں دیگر معاملات سے فرصت ملے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو موسمی بٹیرے قرار دیا تھا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا تھا کہ فون ٹیپنگ کا معاملہ قانونی مراحل سے گزر رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جو جنگ ہم لڑ رہے ہیں اس میں یہ ضروری ہے۔
انہوں نے اس موقع پر دو ہاتھ آگے جاتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں سے کہوں گا کہ وہ بھی بانی پی ٹی آئی کے فرمودات سن لیں۔
ان کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ انہیں ان کاموں سے فرصت ملے تو ملکی دفاع پر توجہ دیں گے.
یاد رہے کہ فون ٹیپنگ کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج ہو چکا ہے.

مزید پڑھیں:  ذہنی مفلوج لوگ سرکاری ملازمین کا جلوس لا کر پنجاب پر حملہ آور ہوتے ہیں