ٹی ٹی پی رکن واشتہاری دہشتگردکفایت

ٹی ٹی پی رکن واشتہاری دہشتگردکفایت اللہ ہلاک

ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشت گردی کے ہاتھوں ایک اور کامیابی، ٹی ٹی پی رکن واشتہاری دہشتگردکفایت اللہ ہلاک ہو گیا۔
واقعات کے مطابق ضلع ڈی آئی خان کی تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود علاقہ حکمت آباد جلیبی موڑ کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران محکمہ انسداد دہشتگردی کی جانب سے اہم کاروائی کے دوران انتہائِی مطلوب ٹی ٹی پی رکن واشتہاری دہشتگردکفایت اللہ مارا گیا۔
ہلاک ٹی ٹی پی رکن تھانہ درابن حملہ کیس سمیت دیگر کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ و کارتوس و ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا گیا ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کی آپریشن ٹیم نے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود علاقہ حکمت آباد جلیبی موڑکے قریب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جونہی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا آغاز کیا۔ اس دوران وہاں پہلے سے موجود دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی نفری پر فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ شروع کی اس فائرنگ تبادلہ کے بعد سی ٹی ڈی پولیس نے سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔
سی ٹی ڈی پولیس کو سرچ آپریشن کے دوران جائے وقوعہ پر ایک دہشت گرد جو فائرنگ تبادلہ کے دوران ہلاک ہوا تھا پڑا ملا۔ ہلاک دہشتگرد کی شناخت کفایت اللہ ولد دوران خان قوم موچی سکنہ کڑی بختیار درابن کلاں کے نام سے ہوئی۔
ہلاک دہشتگرد سے ایک عدد ایس ایم جی فولڈنگ بٹ، 4عدد میگزین ،37عدد کارتوس، ایک عدد ہینڈ گرنیڈ، ایک پاکٹ سائز ڈائری جس میں کفایت اللہ کا نام درج تھا اور ایزی پیسہ کارڈ بنام دوران خان برآمد ہوا۔
یاد رہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں سی ٹی ڈی کی تمام نفری محفوظ رہی۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ 2، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس